5 اگست 2015 - 17:56
بیرونی ممالک کے مبلغ، دین خدا کے حقیقی مجاہد ہیں: آیت اللہ اختری

آیت اللہ محمد حسن اختری نے پیغمبر اسلام کی ان احادیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جن میں آپ نے علماء کو اپنا جانشین قرار دیا ہے کہا: دین خدا کے حقیقی مجاہد وہ لوگ ہیں جو مختلف ممالک میں دین خدا کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے جامعۃ المصطفیٰ (ص) العالمیہ کے نمائندوں اور مدیروں کے نویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: دینی علماء کو اپنے مقام پر فخر کرنا چاہیے اس لیے کہ علماء، پیغمبر اور ائمہ طاہرین (ع) کے شاگرد اور اولو العلم کے مصداق ہیں۔
آیت اللہ محمد حسن اختری نے پیغمبر اسلام کی ان احادیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جن میں آپ نے علماء کو اپنا جانشین قرار دیا ہے کہا: دین خدا کے حقیقی مجاہد وہ لوگ ہیں جو مختلف ممالک میں دین خدا کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ نبی اکرم (ص) نے انہیں اسلام کا قلعہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج مذہب اہل بیت(ع) کے ماننے والے ثقافتی یلغار کی زد میں ہیں اور انہیں تبلیغ اور  دینی معارف کی اشد ضرورت ہے جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے مختلف ممالک میں اسی راہ میں کوشاں ہیں۔
آیت اللہ اختری نے دشمنوں کی یلغار کا مقابلہ کرنے کو ضروری جانتے ہوئے کہا: ہم سب کو مل کر عالم اسلام کے علماء کے ساتھ اتحاد، یکجہتی اور ہمفکری پیدا کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲