23 جولائی 2015 - 18:48
ازبکستان میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

ازبکستان کے عوام نے سعودی عرب کی جانب سے دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی مالی مدد و حمایت کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی ازبک سروس کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں مظاہرین نے علاقے کے ملکوں منجملہ یمن، شام اور عراق کے عوام کے قتل عام میں سعودی حکمرانوں کی شمولیت کی شدید مذمت کی- احتجاجی مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر اپنے جارحانہ حملے اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرنا بند کرے- مظاہرین نے اسی طرح یمن کے خلاف جاری حملوں پر عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ اور عرب نیز مغربی ملکوں پر خاموشی اور بے توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں نسل کشی بند کرائیں- ازبکستان کے مشتعل مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس ملک میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مانند قرار دیا- ماہرین کا خیال ہے کہ آل سعود کے حکمراں، مشرق وسطی کے ملکوں میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲