13 جون 2015 - 10:36
بغداد میں دھماکہ سات افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک پرہجوم بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بغداد کے علاقے سید عبداللہ کے ایک پرہجوم بازار میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے- یہ دھماکہ دستی بم کے حملے کے نتیجے میں ہوا- اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے بعد ایمبولینس اور امدادی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے بھی علاقے کو محاصرے میں لے لیا-

.......

/169