7 جون 2015 - 12:56
شام؛ ادلب کا مضافاتی علاقہ دھشتگردوں سے خالی

شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں فوجی حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کو اسٹریٹجک علاقے سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے اپنے اس اسٹریٹجک اقدام کے ذریعے جسر الشغور کے اطراف واقع اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کے درمیان رابطہ منقطع کردیا ہے۔ شام کی فوج نے اریحا سے ظاہری پسپائی اختیار کرکے دہشت گردوں کے سامنے ایک نیا محاذ کھول دیا جس سے دہشت گرد دھوکا کھا گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت جنوب مشرقی جسر الشغور کی زیادہ تر پہاڑیوں پر شامی افواج کا قبضہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲