اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے انقرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تصویروں کا شائع کیا جانا حریف سیاسی پارٹیوں کے انتخابی ہتھکنڈے ہیں-
ترکی میں عنقریب پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں- ترک وزیر اعظم نے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ ترکی، شام کے باشندوں بالخصوص ترکمن شہریوں کے لئے مدد ارسال کر رہا ہے- انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ترکی امداد کے طور پر کون سی اشیا شام بھیج رہا ہے اور یہ امداد فوجی ہے یا غیر فوجی-
واضح رہے کہ ترکی کے اخبار جمہوریت نے جمعے کے دن ایک رپورٹ میں ایسی تصویریں شائع کی تھیں جن میں ترکی سے فوجی امداد لے کرجانے والے ٹرکوں کو دکھایا گیا تھا جو ہتھیار اور فوجی ساز و سامان لے کر شام جا رہے تھے-
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ترکی کے سرحدی فوجیوں نے دو شہروں ادانا اور حاتائی میں تکفیری دہشتگردوں کےلئے ہتھیار لے جانے والے ٹرکوں کو روک دیا تھا- بعد میں ان ٹرکوں کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ ان ٹرکوں کے ذریعے ترک انٹلیجنس ایجنسیوں نے تکفیری دہشتگردوں کے لئے ہتھیار بھیجے تھے-
.......
/169