16 مئی 2015 - 13:47
عراقی عوام پوری طرح متحدرہیں، عراقی صدر

عراق کے صدر نے بغدادکے الاعظمیہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فواد معصوم نے ہفتے کے روز الاعظمیہ علاقے کا دورہ کیا اور اس علاقے میں بحران پر کنٹرول پانے کے سلسلے میں تمام فریقوں میں موجود ہم آہنگی اور ایک موقف کی قدردانی کی۔ فواد معصوم نے الاعظمیہ علاقے میں مسجد ابوحنفیہ النعمان کا معائنہ کرتے وقت کہا کہ اہل سنت کے مراکز پر حملہ کرنے کا مقصد شیعہ اور سی فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے اس لئے سبھی حکام اور سیاسی و مذہبی گروہ، دشمنوں کی سازشوں اور پروپگنڈوں کے مقابلے میں ہوشیار رہیں۔ اور پوری طرح متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں واضح رہے کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو شمالی بغداد کے علاقے الاعظمیہ میں اہل سنت کے وقف بورڈ کی پانچ منزلہ عمارت کو نذر آتش کردیا تھا۔ عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے علاقوں سکک اور العسکری کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ اسی طرح صوبہ الانبار کے الفحیلات علاقے میں عراقی فوج نے توپخانے کے حملے میں داعش کے انتیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169