14 مئی 2025 - 15:56
مآخذ: ارنا
غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں پر آج کے حملوں میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔غزہ کے جنوب میں خان یونس پر صیہونی فوج کی شدید بمباری میں یورپی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی جنگی طیاروں نے شہر خان یونس میں یورپی اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کر دیا اور نتیجے میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔ جن میں اسپتال میں موجود بیمار افراد بھی شامل ہیں۔ پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے اسی طرح خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسپتال کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے مسلسل حملے کئے جن میں چھپن فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شمالی غزہ پر صیہونی جارحیت میں بھی پچاس فلسطینی شہید ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha