اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں زخمیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 758 ہو چکی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 18 مارچ 2025 سے شروع ہونے والی تازہ جارحیت میں اب تک 10 ہزار 576 فلسطینی شہید اور 44 ہزار 717 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد تاحال ملبے تلے دبے اور لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امدادی مراکز میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید اور 49 زخمی ہوئے، جس کے بعد صرف ان مراکز میں شہداء کی مجموعی تعداد 2018 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ