بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیر جنگ نے نہتے اور مظلوم غزہ کے عوام کو دوبارہ دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) غیر مسلح ہونے پر آمادہ نہ ہوئی تو وہ غزہ پر جہنم کے دروازے کھول دے گا اور اس شہر کو تباہ کر دے گا۔ (1)
اسرائیلی وزیر جنگ "اسرائیل کاٹز" نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے اسلحہ ترک نہیں کیا تو صہیونیستی فوج غزہ شہر کو تباہ کر دے گی۔
کاٹز کا موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کل غزہ کی پٹی میں باقی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: "جلد ہی حماس کے لئے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے تاکہ وہ اسرائیل کی جنگ بندی کی شرائط قبول کرے!!، جن میں سب سے پہلے تمام قیدیوں کی رہائی اور غیر مسلح ہونے جیسی شرطیں شامل ہیں۔ اگر انہوں نے قبول نہ کیا تو 'حماس کا مرکز' یعنی غزہ شہر کا انجام بھی رفح اور بیت جیسا ہوگا۔"
کاٹز کا رفح اور بیت حانون کا حوالہ ان دو شہروں کی طرف ہے جو صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر حملوں کے دوران مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
کاٹز کے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ روز صہیونیستی وزیر اعظم 'بنیجمن نیتن یاہو' نے غزہ پٹی میں باقی ماندہ صہیونیستی قیدیوں کی رہائی کے فوری مذاکرات شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
نیتن یاہو، جس نے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرکے جنگ بندی کے معاہدے کو روکا ہے، نے ایک بار زور دیا کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ غزہ شہر پر فوجی کنٹرول اور حماس کو شکست دینے کا عمل جاری رہے گا۔
یہ صورت حال اس وقت پیش آ رہی ہے جب ثالثوں کو صہیونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کے اس تجویز کے جواب کا کئی دنوں سے انتظار ہے جسے حماس نے قبول کر لیا ہے۔
ایک فلسطینی ذریعے کا کہنا ہے کہ نئی تجویز میں صہیونی قیدیوں کو کئی مراحل میں رہا کرنے کی بات شامل ہے، جبکہ صہیونی ریاست تمام قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔
صہیونی ریاست غزہ پٹی پر جنگ مسلط کرنے کے تقریباً دو سال گذرنے کے باوجود، اب تک اپنے اعلان کردہ اهداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جن میں صہیونی قیدیوں کی رہائی اور حماس تحریک کا خاتمہ، شامل ہیں۔ اس کے باوجود، کاٹز نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے 60,000 ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسی سلسلے میں، صہیونی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے رپورٹ دی کہ غزہ شہر کی سرنگوں میں کارروائی شروع ہونے سے پہلے ایک اسرائیلی کرنل نے "یہالوم" یونٹ کی کمانڈ سے استعفیٰ دے دیا۔
اس اسرائیلی کرنل، جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، نے کہا: "میں نے کمانڈروں پر بداعتمادی کے بحران کی وجہ سے 'یہالوم یونٹ' کی کمانڈ سے استعفیٰ دیا، میں نے اپنے بنیادی اصول کھو دیے، ہم نے رائے عامہ کو کھلونا بنایا، اپنے راستے سے بھٹک گئے اور بھاری قیمت ادا کی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ خونخوار صہیونی وزیر جنگ نے غزہ پر جہنم کے دروازے کھولنے کی دھمکی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جہنم کے جو دروازے صہیونیوں نے امریکیوں اور یورپیوں کی مدد سے دوسال قبل غزہ پر کھول رکھے تھے، وہ ابھی بند نہیں ہوئے ہیں، چنانچہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نئے دروازے پرانے دروازوں سے کتنے مختلف ہونگے؛ چنانچہ حماس والے بھی منتظر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دشمن کی نفری جتنی زیادہ ہوگی انہیں شکار کرنا بھی اتنا ہی آسان ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ