اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امریکی نائب صدر نے جمعرات کے دن ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ "بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے"، حالانکہ وہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
وینس نے فاکس نیوز کو بتایا انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان جواب دے رہا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تھوڑا سا کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ کے بیچ میں ملوث نہیں ہوں گے جو بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے اور جس کا امریکہ کی اسے کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا " آپ جانتے ہیں، امریکہ بھارتیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتا۔ ہم پاکستانیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔ اور اس لیے، ہم اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔"
وینس نے مزید کہا "ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ ایک وسیع علاقائی جنگ یا خدانخواستہ، ایک جوہری تنازعہ میں نہیں بدلے گا۔ فی الحال، ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا ہونے والا ہے۔"
نکتہ:
پاکستان اور بہارت کی کمزوری امریکی کی پرانی خواہش ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل بھارت کی حمایت کر رہا ہے اور اس کے حلیف آذربائی جان اور ترکی نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اور اس کے حامی اور پیروکار اصولی طور پر اس جنگ کے حامی ہیں، اور دونوں ملکوں کو نقصان پہنچنے سے امریکہ میں کسی کو صدمہ نہيں ہوتا۔ ایک خاص بات البتہ یہ ہے کہ جمعرات کے دن پاکستان نے 25 بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں اور عجب یہ کہ یہ تمام ڈرون طیارے اسرائیلی ساختہ تھے، جو کہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو پاکستان جیسے بڑے اسلامی ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
9 مئی 2025 - 01:36
News ID: 1556238

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔
آپ کا تبصرہ