18 مئی 2025 - 18:51
پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ختم نہیں ہوا ، بھارتی فوج

بھارتی فوج نے کہا ہے: 'جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔'

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | نئی دہلی: انڈین فوج کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پایا جانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ختم نہیں ہوا ۔
انڈین فوج کی جانب سے جاری بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ عارضی تھا جو اتوار کے روز ختم ہو رہا ہے۔
’جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کے روز دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان کوئی بات چیت شیڈول نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha