4 مئی 2025 - 16:26
یمن کا بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام ناکام

صہیونی میڈیا کے مطابق یمن نے مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب شہر کے «بن گوریون» ایئرپورٹ پر ایک نیا میزائل حملہ کیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی افواج نے ایک بار پھر اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ «بن گوریون» کی جانب داغا گیا، جو براہِ راست ٹرمینل نمبر ایک سے ٹکرا گیا۔

صہیونی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے کی طرف آیا۔ اس حملے کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) اور مغربی کنارے کی کئی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام — «حیتس ۳» اور امریکی ساختہ «تھاد» میزائل شکن نظام — یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔ میزائل کے کچھ ٹکڑے ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے ٹکرائے، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

اس حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha