اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایک انٹرویو میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہو گی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، بھارت پہلے ہی بہت غریب ملک ہے۔
جسٹس (ر) مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ باتیں کرنا بہت آسان ہے مگر جنگ بہت مہنگی ہوتی ہے۔
ان کا ہنستے ہوئے کہنا ہے کہ بھارتی جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، آپ کی اتنی حیثیت نہیں ہے، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مرکنڈے کاٹجو نے اس انٹرویو میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا میں نے اپنے ایک دوست سے بڑی تفصیل سے بات کی ہے، وہ دوست بہت سینئر ہے اور خارجی امور کو بہترین طریقے سے جانتا ہے، اس دوست کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کر ہی نہیں سکتا، اگر بھارت نے ایسا کیا تو دہلی اور بھارتی پنجاب سیلاب سے ڈوب جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرتا ہے تو ہماری کمزور معیشت کا بری طرح 10 دن ہی میں کچومر نکل جائے گا۔
آپ کا تبصرہ