اہل بیت(ع) نیوزایجنسی ـ ابنا | ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے جاری ایک بیان میں کہا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا۔
پاکستان سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
ترجمان دفترخارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
آپ کا تبصرہ