اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن سبرامانیئن سوامی نے کہا کہ میڈیا پاکستان کے بارے میں ہمارے حوصلے بڑھاتا ہے لیکن چین اور ترکی جنہیں مودی بڑبڑا رہے تھے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت الگ تھلگ ہوکر رہ گیا ہے، اس وقت ہمارے ساتھ صرف اسرائیل ہے، ہم اس طرح پاکستان کے ساتھ اس وقت تک ڈیل نہیں کر سکتے جب تک مودی بطور وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے، اس ملک کو اب نئے لیڈر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا طویل المدتی مقصد پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا، بلوچستان، سندھ اور پختونستان کو الگ کرنا اور آزاد قوموں کی تشکیل کے قابل بنانا ہے جیسے مغربی پنجاب یا "باکستان" وغیرہ !
اس سے قبل بی جے پی رہنما کا موقف تھا کہ "چین نے کھلے عام کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، لہٰذا مودی کو لوک سبھا کی منظوری سے پہلے ہی" لداخ ٹیریٹری گفت" منسوخ کردینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ