13 فروری 2025 - 13:12
غاصب صہیونی ریاست گھٹنے ٹیکنے اور حماس کا مطالبہ ماننے پر مجبور / انسانی امداد کی ترسیل

صہیونی ریاست نے بالآخر تحریک حماس کے مطالبات تسلیم کر لئے اور معاہدے کے مطابق غزہ پٹی میں انسانی امداد کے داخلے میں رکاوٹ نہ ڈالنے پر مجبور ہو گئی؛ 801 ٹرک آج غزہ پٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق باخبر ذرائع نے بدھ کی رات بتایا کہ انسانی امداد لے جانے والے 801 ٹرک آج غزہ پٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شمالی غزہ میں 231 ٹرکوں میں سے 139 ٹرک بیت حانون کی ایرز کراسنگ سے، 92  ٹرک زیکیم کراسنگ سے اور 570 ٹرک کرم ابو سالم کراسنگ سے داخل ہوئے۔

کل کے امدادی قافلے میں گیس کے 10 اور ایندھن کے 29 ٹرک شامل ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے تھے، جس کا مطلب ہے کہ صہیونی ریاست نے اپنی بقایا ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آج مزید 201 ٹرک جانے دیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110