18 ستمبر 2024 - 10:39
لبنان میں پیجر دھماکوں پر ترک صدر کا ردعمل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کرکے لبنان میں پیجر دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا

|ترک صدر نے لبنانی وزير اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیرِ استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے تھے جن میں 9 افرد شہید جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ پیجرز حزب اللّٰہ کے متعدد اراکین کے زیرِ استعمال تھے اور ان کے پھٹنے سے اس کے 2 مجاہدین شہید ہوئے ہیں، جس کا ذمے دار اسرائیل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110