اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی
مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا کہ یمنی افواج نے مقبوضہ
فلسطین کے علاقے ام الرشراش میں بعض صہیونی ٹھکانوں کو بالیسٹک میزائلوں کا نشانہ
بنایا ہے۔
انھوں نے کہا: یمنی افواج کی میزائل یونٹ نے فلسطین کے علاقے ام الرشراش میں بعض صہیونی فوجی ٹھکانوں کو متعدد بالیسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں، صہیونی دشمن کے خلاف فوجی کاروائیوں نیز بحیرہ قلزم اور بحیرہ عرب میں صہیونی جہازوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110