اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید دفتر آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے دفتر نے سوشل میڈیا پر لکھا: آیت اللہ العظمٰی سیستانی دنیا کی حریت پسند قوموں کو ـ اپنے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لئے ـ فلسطینیوں کی حمایت اور پشت پناہی کی دعوت دیتے ہیں۔
مشرق نیوز ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی سیستانی نے فرمایا ہے: خدائے متعال سے التجا کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم کی مدد فرمائے اور اپنی نصرت و کامیابی کو ان کے شامل حال کر دے؛ اور بے شک فتح و نصرت صرف اور صرف خدائے متعال حکیم کی طرف سے ہے۔
دوسرے ذرائع نے بھی آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے دفتر کے حوالے سے لکھا ہے کہ "ہم تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدام کریں، اور ان لوگوں کی فریاد سنیں جو مسلمانوں سے مدد مانگ رہے ہیں اور اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ سعی و کوشش کریں۔ کیونکہ فلسطینی مسلمان جارحوں کی جارحیت روکنے، غصب شدہ حقوق بحال کرنے اور غاصب جارحین سے اسلامی سرزمینیں آزاد کرانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110