30 ستمبر 2023 - 22:16
صوبہ نینوا، میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے آیت اللہ سیستانی کا پیغام تعزیت

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے عراقی صوبے نینوا میں آتش زدگی کے نتیجے میں متعدد عراقی باشندوں کے جاں بحق کے واقعے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اہل تشیّع کے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سیستانی نے عراقی صوبے نینوا میں آتشزدگی کے واقعے میں متعدد عراقی باشندوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تشیع کی مرجعیت عالیہ کے دفتر کے باضابطہ بیان کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے بیان میں کہا ہے: نینوا کے شہر حمدانیہ میں رونما ہونے والے آتشزدگی کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا واقعہ میرے لئے شدید افسوس اور صدمے کا باعث بنا ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ خدائے متعال سے مرحومین کے لئے رحمت واسعہ، پسماندگان کے لئے صبر اور زخمی کے لئے شفائے عاجل کی دعا کی ہے۔ 

اس سے قبل عراقی شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ نینوا کے شہر حمدانیہ کے ایک شادی ہال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 114 افراد جاں بجق اور 200 دیگر، زخمی ہوئے ہیں۔

شہری دفاع کے محکمے نے ایک بیان میں زور دے کر کہا تھا کہ شادی ہال کی عمارت کو ناقص مواد سے تیار کیا گیا ہے، اور اس واقعے سے قبل ہی عدالت میں اس عمارت کے مالکین اور تعمیر کنندگان کے خلاف مقدمہ دائر کیا جا چکا تھا۔

مذکورہ محکمے نے اعلان کیا ہے حمدانیہ کے مذکورہ شادی ہال میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کا سبب یہ تھا کہ تقریب کے شرکاء میں کچھ افراد نے دوران جشن، آتشگیر مواد استعمال کیا تھا، جس کی وجہ سے ہال میں آگ لگی اور بہت تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ 

صوبہ نینوا کے ڈپٹی گورنر کہا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت، شادی ہال میں تقریبا ایک ہزار افراد موجود تھے۔

 

.................

110