اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاباء نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک عصائب اہل الحق کے سیاسی شعبے کے رکن سعد السعدی نے اس ملک میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی استقامت کی کارروائیاں جدید تقاضوں کے مطابق انجام پارہی ہیں اور غاصب امریکی فوجیوں کے لئے عراق میں کوئی جائے پناہ باقی نہیں ہے-
السعدی نے مزید کہا کہ استقامتی گروہ ، الحشدالشعبی کے ہرطرح کے حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے اورعراقی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی برادری میں امریکہ کو عراق سے باہر نکالنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔عصائب اہل الحق کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ میڈیا ذرائع نے گذشتہ روز عراق و شام کے سرحدی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ڈرون حملے اور الحشدالشعبی کی ایک گاڑی تباہ ہونے کی خبردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲