اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بدھ کی شام مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔
المعلومہ ویب سائٹ نے اپنی شروعاتی رپورٹ میں بتایا کہ اس دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔
موازین نیوز ویب سائٹ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں صدر سٹی کے ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا۔
السومریہ نیوز ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر سٹی کے المحابس کے بازار میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی واع نے بھی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ صدر سٹی میں ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲