21 جنوری 2021 - 09:23
امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روچسٹر فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر یو ایچ -60 تربیتی پرواز کےدوران اچانک فضا میں لڑکھڑانے لگا اور زمین پر گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی،  فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاک نہیں ہوا۔

نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹر منڈون شہر میں گر کر تباہ ہوا تاہم گرنےکی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲