اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی کردستان خطے کے صوبہ ڈھوک میں ایک سکیورٹی اہلکار نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ترک طیاروں نے ایک بار پھر صوبے کے متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے۔
بغداد الیوم نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں، سیکیورٹی عہدیدار نے کہا: "ترک طیاروں نے صوبہ ڈهوک کے العماریہ شہر کے دیہات اور اہم علاقوں پر بمباری کی، اور بٹوفا کے آس پاس کے علاقوں کو اب بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ابھی تک اس فضائی حملے کے مالی اور انسانی نقصانات کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔"
عراقی کردستان خطے کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ترک طیاروں نے ایک بار پھر کردستان کے علاقے کے کچھ حصوں کو بمباری کر کے کئی لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
.............
242