اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت بحرین کے انقلابی جوانوں کو سزائے موت دینے کی پالیسی ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ عدالت نے دو بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق، بحرین کے دو نوجوانوں محمد رمضان اور حسین موسی کو عنقریب پھانسی دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، بحرینی بادشاہ کے دستخط کے بعد ان دو نوجوانوں کو پھانسی دئے جانے کا حکم اجرا کر دیا جائے گا۔
بحرین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر باقر درویش نے کہا ، "ان دو نوجوانوں سمیت ، بادشاہ کے دستخط کے منتظر سیاسی مقدموں میں سزائے موت پانے والے بحرینی نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔"
...............