3 جولائی 2020 - 13:01
کورونا وائرس نے امریکہ میں تہلکا مچا دیا، ۲۸ لاکھ متاثر، ایک لاکھ ۳۱ ہزار ہلاک

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا کے مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 37 ہزار 189 ہو چکی ہے۔ جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 485 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ  سے زائد مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز 51 ہزار کورونا کیسز سامنے آئے تھے جس کے سبب نیویارک شہراور مشی گن میں ریسٹورانوں کو بند کردیا گیا تھا۔

امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲