13 جون 2020 - 12:29
صیہونیوں کی غاصبانہ کارروائیوں پر فلسطینی نوجوانوں کا انوکھا جواب

فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی ٹولے کے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کی طرف آتش زا غبارے اور پتنگیں چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق جمعے کے روز فلسطینی نوجوانوں نے اعلان کیا کہ غاصب صیہونی ٹولے کے دہشتگردانہ اور جارحانہ اقدامات کو لگام دینے کے لئے آتش زا غباروں اور پتنگوں سے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

زمینی و فضائی محاصرے سے روبرو غزہ پٹی کے فلسطینی باشندے صیہونی دہشتگردوں کے حملوں اور انکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آتش زا غباروں اور پتنگوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں جس کے باعث صیہونیوں کو اب تک کئی میلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھئے: فلسطینی پتنگ اسرائیلی کھیتوں کی آفت! ۔ ویڈیو

غاصب صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامن نتن یاہو نے صیہونی آبادیوں کی جانب چھوڑے جانے والے آتشی غباروں اور پتنگوں کو ایک ڈراونے خواب سے تعبیر کیا ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر دھاوا بولا اور عینی شاہدین کے مطابق متعدد فلسطینی نوجوانوں کو وجہ بتائے بغیر اٹھا کر لے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی دہشتگرد اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں پرعملدرآمد کے پیش نظر آئے دن فلسطینی علاقوں پر چڑھائی کرتے رہتے ہیں اور بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔

342/