اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔دوسرا بین الاقوامی سیمینار بعنوان " امام خمینی(رح) کی فکر اور سیرت قرآن کی روشنی میں" وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبۂ "قرآن و عترت" کے زیر اہتمام، امام خمینی(رح) کے اقوال و آثار کی ترتیب و اشاعت کے ادارے کے تعاون اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی و دیگر علمی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کی شراکت سے، منعقدہ ہورہا ہے۔
سیمینار کے لئے مضامین کے عام اور ذیلی عناوین درج ذیل ہیں:
1۔ اخلاقی اور معاشرتی میدانوں میں امام خمینی(رح) کے فکری نظام پر قرآن کے اثرات
- قرآن کو سمجھنے کے طریقے اور اخلاقیات و تعلیم کے میدان میں اس میں حائل رکاوٹیں
- امام خمینی(رح) کے فقہی افکار پر قرآن کے اثرات
2۔ مطلوبہ قرآنی حکمرانی امام خمینی(رح) کی فکر و عمل میں
- سیاست اور حکمرانی کے سلسلے میں امام خمینی(رح) کے افکار پر قرآن کے ااثرات
- اسلام کے اجتماعی نظام کا خاکہ امام اور امام کے رفقائے کار کی نظر میں
- اخلاقیات اور تربیت کی بنیاد پر دینی حکمرانی کے قیام میں امام خمینی کے رفقائے کار کے حلقۂ اول کا کردار
- اسلام کے معاشرتی نظام میں اخلاقیات کا مقام
- انسان کی توقیر میں حکومت کا کردار
- پیشہ ورانہ اور اطلاقی اخلاقیات
- دینی حکومت میں کارگزاروں کا اخلاقی
3۔ امام خمینی کی معاشرتی زندگی کی قرآنی اسلوبیات:
- امام خمینی کی سیرت اور روش میں معاشرتی اخلاقیاتی مفاہیم (تصورات)
- امام خمینی کی نظر میں، افراد کی تربیت میں قرآئی قصوں کا کردار
- معاشرتی ذمہ داریوں میں اخلاقی-قرآنی مسائل کا کردار
4۔ اخلاقی مبادی امام خمینی کی نظر میں:
- اخلاقی فعل کی تعریف اور انضباطی، قانونی اور فقہی احکام کے ساتھ اس کا فرق
- امام خمینی کے تفسیری مباحث میں معاشرتی اخلاق کی عکاسی
- معاشرتی اخلاقیات کے مفاہیم (جیسے توکل، درگذر، شجاعت وغیرہ) امام خمینی کے کلام اور مکتوبات میں
- اسلام اور مغرب میں اخلاقیات کی بنیادیوں اور مبادی کے اشتراکات اور اختلافات
- معاشرتی اخلاقیات کے عمومی اصول اور انفرادی اخلاقیات کے ساتھ اس کا فرق
ملاک های کلی اخلاق اجتماعی و تمایز آن با اخلاق فردی
- امام خمینی کے اخلاقی نظریات کا دوسروں کی آراء کے ساتھ تقابلی جائزہ
- قرآن میں معاشرتی اخلاق کے اصول
- امام خمینی کی نظر میں قرآنی اخلاقیات کی خصوصیات
- امام خمینی کی فکر اور روش میں انفرادی اخلاقیات پر معاشرتی اخلاقیات کی حکمرانی
- اخلاقیات، عرفان اور فلسفے کا [باہمی] تعلق
- اخلاقیات اور سیاست کا [باہمی] تعلق
5۔ قرآن کی مہجوریت [چھوڑ رکھا جانا] اور قرآنی تعلیمات کی طرف واپسی کی راہیں
- قرآن کی مہجوریت میں انتہاپسند دھاروں کے اثرات
- قرآن کریم کی مہجوریت کے ازالے میں انفرادی اور معاشرتی اخلاقیات کا کردار
- قرآن کی طرف واپسی کی راہیں امام خمینی کی نگاہ اور افکار میں
6۔ اخلاقی اقدار کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملیاں
- قرآنی تفکر میں اخلاقی حیات کی خصوصیات اور مادہ پرستوں کی اخلاقی حیات کے ساتھ اس کا فرق
- امام خمینی کی طرز زندگی
- امام خمینی کی طرز حیات کی قرآن و اہل بیت(ع) کے معاشرتی اخلاق سے اثر پذیری
- اخلاقی مفاہیم کی سماجی سلوک میں تبدیلی کی روشیں
- قرآن اور اخلاقی حیات
- اخلاق پر مبنی معاشرے کے معیارات
- اکهای جامعه اخلاق مدار
- معاشرتی اخلاقیات کے دائروں کے تحفظ کے سلسلے میں امام خمینی کی روش
- معاشرے کے روحانی اور تربیتی فروغ اور نشوونما کے سلسلے میں امام خمینی کا انداز
7۔ امام خمینی کی تحریک کے قرآنی اصول:
- قرآن کریم کے معاشرتی احکامات کا سرچشمہ
- ایران کے اسلامی انقلاب کی قرآنی بنیادیں
- امام خمینی کے سماجی افکار پر قرآن کریم کے اثرات
- معاشرتی اخلاق کی ارتقاء میں اسلامی ایران کی اسلامی تحریک کا کردار
- اسلامی انقلاب کو درپیش مسائل کی شناخت سماجی اخلاقیات کے لحاظ سے
- انسانی معاشروں کے اخلاقی زوال کے بارے میں امام خمینی کے انتباہات
8۔ گرد و پیش کے ماحول پر امام خمینی کے عمل اور فکر کے اثرات:
- سماجی مفاہیم کے فروغ اور ثقافتی افکار کے قابل نفاذ بنانے کے لئے میں امام خمینی کی جدتیں
- ر عمل و اندیشه امام خمینی بر محیط پیرامونی:- نوآوریهای امام خمینی در توسعه مفاهیم اجتماعی و کاربردی سازی اندیشه های فرهنگی
- بین الاقوامی تعلقات میں پالیسی سازی کے آداب معاشرت میں اخلاقی اقدار
9۔ قرآن و سنت میں امام خمینی کی سیاسی فقہ کے اصول:
- قرآن و سنت میں امام خمینی کی سیاسی فقہ کے اصول
- حکومت داری میں اخلاق و سیاست کے تضادات کے حل کی کیفیت
- سیاست اور معاشرے میں وقت کے تقاضوں کے سلسلے میں امام خمینی کے فکری اصول
10۔ امام خمینی کی معاشرتی فکر میں قرآنی آیات کا حوالہ جاتی اطلاق:
- آیات الاحکام (فقہی آیات) معاشرت اور اخلاقیات کے میدان میں
- آیات الاحکام میں امام خمینی کی جدتیں
- سیاسی اور معاشرتی احکام میں قرآن کی جامعیت
- روزمرہ کی تبدیلیوں کی رو سے اسلام کے معاشرتی احکام کے کے دوام و استمرار کی کیفیت
شائقین اس سیمینار میں شرکت اور مزید معلومات کے لئے اس پتے پر رجوع کریں: http://imam-quran.ir/ اور اپنے مقالات کو تہران میں واقع خلیج فارس شاہراہ (تہران-قم آٹوبان)، حرمِ امام خمینی(رح)، دفتری عمارت، دوسری منزل، ثقافتی معاون دفتر، میں واقع سیکریٹریٹ [بزرگراه خلیج فارس ( تهران - قم)، مرقد امام خمینی(ره)، ساختمان اداری، طبقه دوم، معاونت فرهنگی] یا پوسٹل کوڈ 1815163111، پر ارسال کریں۔