اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ایک مسجد کو نذرِ آتش کرنے اور اس کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے تحریر کرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نمازی جب فجر کی نماز کے لیے مسجد پہنچے تو دروازے پر آگ کے آثار، کالا دھواں اور ٹوٹا ہوا شیشہ موجود تھا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں میں دو افراد کو پیٹرول اور اسپرے کین کے ساتھ مسجد کی طرف آتے اور کچھ دیر بعد فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے اور ’ریوینج‘ اور ’پرائس ٹیگ‘ کے الفاظ لکھے جو فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویسٹ بینک میں یہ واقعہ اسرائیلی آبادکاروں اور فوجی تشدد میں حالیہ اضافے کا حصہ ہے۔
صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشتگرد قرار دیدیا
فلسطینی اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں 45 مساجد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق رمضان میں مسجد پر حملہ روزے دار مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔
آپ کا تبصرہ