15 اکتوبر 2025 - 23:59
شمالی سوڈان کے شہر اُمِّ درمان میں شدید دھماکے + ویڈیو

ملکی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال میں سوڈانی شہر ام درمان میں زبردست دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے شہر کے شمال میں ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسی اثناء میں بہت سارے ڈرون طیاروں نے بڑے پیمانے پرحملہ آور ہوئے اور فوج کے فضائی دفاع نے حملے کو پسپا کر دیا۔

اسی طرح کے حملے کل شمالی سوڈان کے 'الدبہ' کے علاقے میں ہوئے جن میں متعدد افراد جان بحق اور زخمی ہوئے۔

اس علاقے میں انجینئرنگ کی فیکلٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور ڈرون حملے خرطوم کے مشرق میں واقع عد بابکر کے علاقے میں کئے گئے، جن میں متعدد شہری جان بحق ہوئے۔

اسی دوران، سوڈانی فوج نے جنوبی دارفور کے مرکز نیالا میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے متعدد ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے اور شمالی دارفور کے مرکز الفشر شہر پر ان فورسز کے بڑے پیمانے پر حملے کو پسپا کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے برعکس، ریپڈ سپورٹ فورسز نے الفاشر میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

تاہم سوڈانی حکومت کا کہنا تھا کہ دار الارقم پناہ گزین مرکز پر بمباری میں درجنوں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ سال مئی سے الفاشر میں ایک طرف فوج اور اس کے اتحادیوں اور دوسری طرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بڑھتی ہوئی فوجی جھڑپوں کے موقع پر، خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان قاہرہ کے سرکاری دورے پر گئے، جہاں انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے سوڈان میں زمینی اور سیاسی میدان میں ہونے والی پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تنازع کے آغاز کے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود، جنگ بدستور پھیل رہی ہے، جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی ثالثوں کی جانب سے سوڈان کی جدید تاریخ کی سب سے پرتشدد جنگوں میں سے ایک کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha