راجا ناصر عباس جعفری
-
متاثرین اسلام آباد کمیٹی کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
اسلام آباد میں متاثرین اسلام آباد کمیٹی کے وفد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ کے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے متاثرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مہندر پال سنگھ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
محمود خان اچکزئی کا زیرِ تعمیر یونیورسٹی کا دورہ، تعلیمی و دینی منصوبے کو سراہا
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ نگرانی قائم کی جانے والی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے مختلف تعلیمی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
-
ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا حکومتی فیصلہ اخلاقی طور پر غلط اور ناقابلِ دفاع ہے، علامہ راجا ناصر عباس جعفری
علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اصولی اور پالیسی دونوں حوالوں سے اخلاقی طور پر غلط اور ناقابلِ دفاع ہے۔
-
پشاور میں سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر حملہ قابلِ مذمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ردعمل
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اختلافِ رائے کے لیے خطرناک رجحان قرار دیا ہے۔
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، ملکی سیاسی بحران اور عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر شدید اظہارِ تشویش
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر غیر رسمی ہنگامی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، عمران خان سے ملاقات کی پابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
-
5300 ارب کی کرپشن، ملک تباہی کی طرف، پیکا سے میڈیا کا گلا دبا دیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی میڈیا سے گفتگو
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ہی اسلام آباد میں دفعہ 144 لگا دی گئی، کیا ہم یہاں پتھر مارنے آئے تھے؟ عمران خان کا حق ہے کہ انہیں ان کے آئینی و قانونی حقوق دیے جائیں، ان کی بہنوں کو ملاقات کا حق ہے کہ انہیں ملنے دیا جائے۔
-
ویڈیو|| علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے محمود خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی سے ملاقات کی
-
مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی طرف سے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور طوفان الاقصیٰ کی یاد میں تقریب
قم میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیدالمقاومت شہید سید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد منائی گئی اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
-
آج جو غزہ کے ساتھ نہیں وہ خدا کے ساتھ بھی نہیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، اور جو شخص آج غزہ کے عوام کے ساتھ نہیں کھڑا وہ خدا کے ساتھ بھی نہیں ہے۔
-
سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر غیرقانونی قبضے کے خلاف انتباہ
سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے معدنی وسائل کو غیرقانونی طور پر قبضے میں لینے کی تمام کوششوں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔