آسٹریلیا
-
تصویری رپورٹ | آسٹریلیا میں حضرت علی ع کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے محفل
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں حضرت علی ع کی ولادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
صہیونی وزیر خارجہ کی یورپی یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کی اپیل
صہیونی وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے یورپ اور مغربی ممالک میں مقیم یہودیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی نام نہاد یہود دشمنی کے پیش نظر مغربی ریاستیں چھوڑ کر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔
-
سڈنی حملہ صہیونی چالبازی!
سڈنی حملہ؛ غزہ کے قتل عام کا ردعمل یا مظلومیت کا بیانیہ زندہ کرنے کی صہیونی کوشش؟ + تصویر
بہت سارے تجزیہ کار سڈنی حملے کو غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں بچوں اور خواتین کے دوسالہ قتل عام کے طویل المدت رد عمل کی ایک قسط سمجھ رہے ہیں، لیکن دوسری طرف سے کئی تجزیہ کاروں یہ اہم اور معقول سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ صہیونی ریاست کی طرف سے "مظلومیت کا ڈرامہ" رچانے اور مظلومیت کے طویل مدتی بیانیے کے احیاء کی کوشش نہیں ہے؟
-
سڈنی دہشت گرد واقعہ اور الزام تراشیاں!
غزہ میں صہیونی جرائم کے عالمی اثرات؛ صہیونیت سے نفرت کی لہر اور سڈنی کا المناک واقعہ + ایک سوال
دنیا میں کسی کو بھی شک نہیں ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے، غزہ میں اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی نفرت میں اضافہ ہؤا ہے، کیونکہ ان صہیونی پالیسیوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری قتل ہوئے ہیں، اور اسی صورت حال میں ہی سڈنی میں یہودیوں پر دہشت گرد حملے جیسے واقعات کی راہ ہموار ہوئی ہے؛ جبکہ یہودیت کو آسمانی مذہب کے طور پر احترام حاصل ہے اور دنیا کے بہت سے یہودی صہیونیت کے مخالف ہیں۔
-
آسٹریلیا: ملبورن میں اسلامی اسکول پر شدت پسندوں کا حملہ
آسٹریلیا میں اسلام مخالف واقعات میں اضافے کے دوران مغربی ملبورن کے مضافاتی علاقے میں قائم ایک اسلامی اسکول نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بن گیا ہے، جس پر ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-
سڈنی میں مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی، سور کے کٹے ہوئے سر رکھ دیئے گئے
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ حملے کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کی گئی۔
-
سڈنی حملہ, حیدرآباد سے تھا شوٹر ساجد اکرم کا تعلق، تلنگانہ پولیس نے کر دی تصدیق
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کرنے والا ساجد اکرم اصل میں حیدرآباد، تلنگانہ کا رہنے والا تھا، تلنگانہ پولیس نے منگل کو تصدیق کی۔ ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ ساجد اکرم 1998 میں آسٹریلیا چلا گیا تھا۔
-
سڈنی دہشتگردی، آسٹریلوی وزیراعظم احمد الاحمد سے ملنے اسپتال پہنچ گئے
آسٹریلین وزیرِ اعظم سڈنی بیچ پر حملہ آور پر جھپٹنے والے مسلمان احمد ال احمد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔
-
آسٹریلوی ساحل پر حملہ آور سے بندوق چھیننے والےشخص کو والدین نے ’ہیرو‘ قرار دے دیا
احمد الاحمد کے والدین نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے دوران ان کے بیٹے کے کندھے میں 4 سے 5 گولیاں لگی
-
شامی نژاد مسلمان احمد الاحمد ایک ہی دن میں آسٹریلیا کے قومی ہیرو بن گئے
ساحل بونڈائی پر دہشت گردانہ فائرنگ کے دوران شامی نژاد مسلمان احمد الاحمد نے جان پر کھیل کر حملہ آور سے بندوق چھین لی، جس کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں اور وہ پورے ملک میں ہیرو بن کر سامنے آئے۔
-
تکفیری-صہیونی محاذ!
آسٹریلیا کے حملہ آوروں کی گاڑی میں داعش کا پرچم ملا
نیو ساوتھ ولز، آسٹریلیا کے پولیس کمشنر مال لانیون (Mal Lanyon) نے اعلان کیا کہ اتوار کے دن ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کے حملہ آوروں کی گاڑی سے داعش کا پرچم برآمد ہؤا ہے۔
-
تکفیری-صہیونی محاذ!
حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا؛ آسٹریلوی وزیرداخلہ + ایک نکتہ
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ پر حملے کے بعد شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے لائسنس کے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں۔
-
سڈنی میں یہودیوں پر فائرنگ؛
تصویری خبر | یہودیوں کو سب کچھ جمع کرکے جانا چاہئے، صہیونی مبلغ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک صہیونی مبلغ اور میڈیا کارکن امیر زارفتی (Amir Tsarfati) نے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور نیویارک کے یہودیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے اثاثے جمع کرکے اٹھیں اور ان ملکوں سے چلے جائیں، حالات اس سے بہتر نہیں ہونگے اور بدتر ضرور ہونگے۔ / یہودی مبلغ کے اس پیغام کو صہیونی ریاست کے فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔ اور اس کا مقصد یہودی آبادکاروں کی الٹی نقل مکانی روکنا، بتایا گیا ہے۔
-
تکفیریت اور صہیونیت کا گٹھ جوڑ؛
سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی تہوار کی تقریب میں فائرنگ؛ 16 ہلاک
صہیونی اور صہیونیت نواز مغربی ذرائع نے شواہد اور ثبوتوں کے بغیر، واقعے کے فورا بعد، محور مقاومت کو اس واقعے کا ملزم ٹہرانے کی کوشش کی جبکہ غیر رسمی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک سلفی عقائد کا حامل ہے اور دنیا جانتی ہے کہ سلفیوں کا رابطہ صہیونیوں کے ساتھ، محور مقاومت کے مقابلے میں، صہیونیوں کے ساتھ بہت زیادہ دوستانہ ہے، تاہم تفتیش ابھی باقی ہے چنانچہ قضیے کی گہرائیوں کے بارے میں کچھ کہنا ہنوز قبل از وقت ہے۔
-
سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور کو قابو کرنے والا ایک مسلمان ہے
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی بونڈی بیچ پر یہودی تعطیل کی تقریب کے دوران ہونے والے خونی حملے میں ایک شہری کی جرات مندانہ کارروائی نے کئی جانیں بچا لیں۔
-
آسٹریلیا: برسوں سے خالی پڑی قدیم کلیسا کو مسلمانوں نے مسجد میں تبدیل کر دیا
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں تقریباً سو سال پرانی ایک متروکہ کلیسا کو مقامی مسلم کمیونٹی نے مرمت کے بعد مسجد کی شکل دے دی، جس کا مقامی مسیحی کونسل نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
-
آسٹریلیا میں مسلم خواتین کے حقوق کی تنظیم کا اسلاموفوبک اقدام پر سخت ردِعمل
آسٹریلیا کی ایک نمایاں مسلم خواتین حقوق تنظیم نے سینیٹر Pauline Hanson کے سینیٹ میں برقع پہن کر داخل ہونے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک ’’نقصان دہ سیاسی تماشہ‘‘ قرار دیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں بالخصوص مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو ہوا دینا ہے۔
-
تصویری رپورٹ|سڈنی میں ایام فاطمیہ کی مناسب سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا سڈنی میں ایام فاطمیہ کی مناسب سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس مولانا عارف حسین کاظمی صاحب خطاب فرمایا۔