اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

21 اپریل 2024

7:59:08 PM
1453059

اپریشن وعدہ صادق؛

ملت ایران کے عزم ارادے کی طاقت حالیہ واقعات میں ظہور پذیر ہوئی / ایک لمحہ بھی نہیں رکنا چاہئے، ہتھیاروں کی میں جدت اور دشمن کی روشوں کی شناخت کو ایجنڈے پر رہنا چاہئے / مسلح افواج کی حالیہ کامیابیاں اسلامی ایران میں احساس عظمت کا باعث بنیں۔۔۔ امام خامنہ ای + تصاویر

مسلح افواج کے کمانڈروں نے آج شام کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اور رہبر انقلاب نے اس موقع پر مسلح افواج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں نے آج [اتوار مورخہ 20 اپریل 2024ع‍ کی] شام کو رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کماندر انچیف امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے اس موقع پر حالیہ واقعات میں مسلح افواج کی کوششوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا:  اللہ کے فضل سے مسلح افواج نے خوبصورتی سے ااپنی صلاحیتوں اور طاقت کا اظہار کیا اور [دنیا میں] ملت ایران کا قابل ستائش چہرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کیا اور ملت ایران کے عزم کی طاقت کے ظہور کو بین الاقوامی سطح پر ثابت کرکے دکھایا۔

رہبر انقلاب نے یوم مسلح افواج نیز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کی حالیہ کامیابیاں دنیا والوں اور عالمی مبصرین کی نظروں میں اسلامی ایران کے حوالے سے احساس عظمت و شکوہ کا سبب بن گئی ہیں۔

آپ نے فرمایا: یہ مسئلہ کہ داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد کتنی تھی، یا میزائلوں ٹھیک نشانے پر لگے ہیں، ـ جس پر کہ مقابل فریق نے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ـ دوسرے درجے کا فرعی اور جزوی مسئلہ ہے؛ اصل مسئلہ بین الاقوامی سطح پر ملت ایران کے عزم کی طاقت کی طہور پذیری کا ہے، اور اس طاقت کے اثبات کا۔ یہی وہ مسئلہ ہے جس نے فریق مقابل کے غم و غصے کے اسباب فراہم کئے ہیں۔

رہبر انقلاب نے مسلح افواج کے اقدامات میں تدبیر اور منصوبہ بندی کو خراج تحسین پیش کیا اور فرمایا: مختلف النوع واقعات میں کامیابیاں اور اخراجات ساتھ ساتھ رہتے ہیں اور اہم بات یہ کہ تدبیر و انتظام کے ذریعے، اخراجات کو کم اور کامیابی کو دوچند کیا جائے اور یہ وہی کام تھا جو مسلح افواج نے حالیہ واقعات میں سر انحام دیا۔

امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے سپاہ پاسداران، فوج اور سیکورٹی فورس کی کوششوں اور سرگرمیوں کی قدردانی کی اور مسلح افواج کو دشمنیوں اور دشمنوں سے نمٹنے کے لئے جدت پر مبنی کوششوں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا اور فرمایا: ایک لمحہ بھی توقّف نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ توقف [اور رک جانا] الٹے پاؤں واپس ہونے کے متراف ہے، چنانچہ ہتھیاروں، حکمت عملیوں اور روشوں میں جدت نیز دشمن کی روشوں کی شناخت جیسے امور کو ہمیشہ ہمیشہ ایجنڈے پر رہنا چاہئے۔

آپ نے زور دے کر کہا کہ ملت ایران کو دنیا کی نظروں میں ہمیشہ نمایاں رہنا چاہئے، چنانچہ صلاحیتوں اور استعدادوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افرادی قوت کا سراغ لگانے کی کوشش کریں، اللہ پر ہمیشہ حسن ظنّ رکھیں، اور اسی پر توکل کریں اور بھروسہ رکھیں، اور جان لیں کہ مؤمنین کے دفاع کے حوالے سے اللہ کا وعدہ قطعی اور اٹل ہے۔  

رہبر انقلاب نے اس موقع پر فوج، سپاہ پاسداران اور سیکورٹی فورس کے کمانڈروں اور مختلف سطحوں کے کارکنوں کے اہل خانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور فرمایا: تمام تر محنت و مشقفتوں کا اصل بوجھ مسلح افواج کے کارکنوں کی زوجات اور بچوں کے دوش پر ہے جو ان سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔  

اس تقریب کے آغاز پر مسلح افواج کے جائنٹ اسٹاف کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے گذشتہ ہجری شمسی سال (1402) نیز نئے سال (1403) کے ابتدائی ہفتوں کے بڑے واقعات ـ بشمول طوفان الاقصیٰ، اور غاصب صہیونی دشمن کو سزا دینے کے لئے ہونے والی کاروائی "وعدہ صادق" ـ نیز مسلح افواج کی تیاریوں اور صلاحیتوں کے سلسلے میں مختصر رپورٹ پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110