7 جنوری 2026 - 22:44
یمن: امارات سے وابستہ گروپوں پر سعودی بمباری، 25 افراد ہلاک اور زخمی

امارات کی حمایت یافتہ افواج کے زیرِ کنٹرول یمنی علاقوں پر سعودی افواج کی  کارروائیوں میں 25 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ المیادین کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ "جنوبی عبوری کونسل" کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے جنوبی یمن کے صوبے ضالع میں واقع زبید کے علاقے میں شدید بمباریاں کی ہیں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت  25 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ ضالع میں جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ 'عیدروس الزبیدی' کے آبائی علاقے زبید پر 15 سے زیادہ فضائی حملے کئے ہیں۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے کچھ دیر قبل صوبہ ضالع میں مختلف اہداف پر بمباری کی۔

سخنگوی ائتلاف جنگی یمن در توجیه این حملات گفته است که الزبیدی نیروهای زیادی شامل تسلیحات سنگین و سبک و مهمات را از پادگان‌های حدید و صولبان به سمت ضالع حرکت داد.

یمنی جنگی اتحاد کے ترجمان نے ان حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزبیدی نے الحدید اور صولبان کی چھاؤنیوں سے بڑی تعداد میں فوجی دستوں، بھاری ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ضالع کی طرف منتقل کیا تھا۔

یمن میں سعودی اتحاد کے ترجمان کے بیان کے مطابق، اس اتحاد نے آج صبح سویرے الزبیدی کی طرف سے صوبہ ضالع میں جاری تنازع پھیلانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لئے پیشگی کارروائیاں کی ہیں۔

اتحادی افواج نے متاثرہ علاقوں کے تمام رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عدن اور ضالع کی فوجی چھاؤنیوں کے قریب نہ جائیں اور اپنی جان بچانے کے لیے فوجی گاڑیوں کے کسی بھی اجتماع سے دور رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha