اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

22 مارچ 2024

7:08:35 PM
1446172

تشیع کا فروغ؛

امام حسین (علیہ السلام) کا پیغام آفاق میں جاری و ساری / ایک ملحد خاتون کا قبول اسلام + ویڈیو

کہتی ہے: میں مسلمانوں سے نفرت کرتی تھی لیکن امام حسین (علیہ السلام) کی خاطر مسلمان ہو گئی / ایسی ہستی کے لئے روتی رہتی تھی جسے نہ دیکھا تھا، نہ پہنچانا تھا۔

میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے مزید عیسائی نہیں رہنا ہے، اور دین کے بغیر رہنا چاہتی ہوں، اور میں مزید خدا کو بھی قبول نہیں کرتی تھی۔ اور میں بہت نفرت کرتی تھی مسلمانوں سے۔

میں گئی ایک جگہ ایک محترم سے بات کی اور اس نے کہا: ہمیں یہاں کسی کی ضرورت ہے اور اگر ممکن ہو تو کل سے کام کا آغاز کرتے ہیں۔ [اینکر: یعنی کام پر حاضر ہو جاؤ؟]

جی ہاں! میں جانتی تھی کہ وہ شخص مسلمان تھا۔ وہ ایک کتاب لایا اور مجھے کتاب کا تحفہ دیا۔ اس کتاب کا نام تھا: "پیغمبر اسلام اور آپ کے اہل بیت"۔

مطالعہ کرتے وقت امام حسین(ع) اور داستان کربلا تک پہنچی اور اس مقام پر میں مزید اپنے ساتھ لڑنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتی تھی۔ میں نے سر تسلیم خم کیا، میں عاشق اہل بیت(ع) بن گئی۔ [روہانسے لہجے میں] میں عاشق امام حسین(ع) بن گئی، اور بہت روتی تھی، اور میں سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ اس قدر روتی کیوں ہوں ایک ایسی ہستی کے لئے جسے میں نے دیھا نہیں ہے، اور میں اسے پہنچانی نہیں ہوں؟

بعدازاں میرے اسی آجر (employer) نے کہا کہ ہر شیعہ کے دل میں ایک چھوٹا سا زخم ہوتا ہے اور جب امام حسین (علیہ السلام) کا نام سنتا ہے، اپنا صبر و تحمل کھو دیتا ہے؛ اور میں بھی ایسی ہی تھی۔

سات سال ہو رہے ہیں کہ میں ایران آئی ہوں، بہت سخت تھا یہ عرصہ، کہ میں زبان فارسی بالکل نہیں جانتی تھی، اور میں تن تنہا ایران آئی۔ اربعین کا موقع آیا میں امام حسین (علیہ السلام) کی اربعینی ریلیوں میں شرکت کرنے گئی۔

یعنی میں امام حسین(ع) کی خاطر مسلمان ہوگئی، اور وہ پہلے امام جن کے سنہری گنبد کو دیکھا اور انہیں سلام کیا، وہ امام حسین (علیہ السلام) ہی تھی۔

۔۔۔۔۔

110