اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

20 مارچ 2024

6:20:20 PM
1445794

رمضان المبارک کے 31 دروس؛

ماہ مبارک رمضان کا دسواں روزہ، دسواں درس: نیکی اور احسان

ارشاد ربانی ہے: "اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں سے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور احسان کیا کرو، یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے"۔

دسواں درس

نیکی اور احسان

 احسان کی ضرورت

1۔ ضرورت نیکوکاری

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"وَأَنفِقُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوَاْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ؛ (1)

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں سے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور احسان کیا کرو، یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے"۔

2۔ احسان کرو جیسا کہ۔۔۔

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ؛ (2)

اور دنیا میں سے اپنا حصہ مت بھولو اور احسان (نیکی) کرو جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے"۔

3۔ عدل اور احسان اور قرابتداروں کا حق

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"إِنَّ اللّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالإِحْسَانِ وَإِيتَاء ذِي الْقُرْبَى؛ (3)

یقیناً اللہ عدل اور احسان اور قرابتداروں کو (ان کا حق) دینے کا حکم دیتا ہے"۔

احسان کا صلہ

1۔ خدا کی دوستی

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"فَآتَاهُمُ اللّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الآخِرَةِ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ؛ (4)

چنانچہ اللہ نے انہیں دنیا کا ثواب (صلہ) بھی دیا اور آخرت کے ثواب کی بہتری بھی؛ اور اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے"۔

2۔ دنیاوی پاداش

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْاْ مَاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُواْ خَيْراً لِّلَّذِينَ أَحْسَنُواْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ؛ (5)

اور متقین سے پوچھا گیا: تمہارے کیا تھا جو تمہارے پروردگار نے [تمہارے لئے] اتارا؟ انھوں نے کہا: اچھا ہی اچھا، ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ہے"۔

3۔ اللہ کی پشت پناہی

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ؛ (6)

بتحقیق اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے"۔

احسان کی شرائط

 1۔ زیادہ احسان کے ساتھ جواب دیں

خدائے تعالٰی نے ارشاد فرمایا:

"وَإِذَا حُيِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَا؛ (7)

اور جب تم پر سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر سلام کرو"۔

2۔ احسان جتانے سے پرہیز

خدائے متعال نے ارشاد فرمایا:

"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تُبْطِلُواْ صَدَقَاتِكُم بِالْمَنِّ وَالأذَى كَالَّذِي يُنفِقُ مَالَهُ رِئَاء النَّاسِ وَلاَ يُؤْمِنُ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ؛ (8)

اے ایمان لانے والو! اپنی خیرات کو احسان جتانے اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو، اس شخص کی طرح جو اپنا مال لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے اور اللہ اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتا"۔

امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا:

"تَمامُ الإحْسَانِ تَرْكُ المَنِّ بِهِ؛ (9)

احسان جتانے سے پرہیز ہی نیکی اور احسان کی تکمیل ہے"۔

3۔ عدم تفریق

امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا:

"المُحسِنُ مَنْ عَمَّ النَّاسَ بِالْاِحْسانِ؛ (10)

بھلائی کرنے والا [مخیّر] انسان وہ ہے جس کے احسان سے سب (بلا امتیاز) مستفید ہوں"۔

بقول سعدی:

تو نیکویی کن و در دجله انداز

که ایزد در بیابانت دهد باز

ترجمہ:

تو نیکی کر اور (دریائے] دجلہ میں پھینک

تو خدائے متعال بیاباں میں تجھے پلٹا دے گا

...

کسی نیک بیند به هر دو سرای

که نیکی رساند به خلق خدای

خدا را بر آن بنده بخشایش است

که خلق از وجودش در آسایش است

ترجمہ:

دونوں جہانوں کو وہی اچھی طرح دیکھ رہا ہے

جو اللہ کی مخلوق کے ساتھ بھلائی کرتا ہے

خدا کی بخشش اس بندے پر ہے

جس کے وجود [ہاتھ اور زبان] سے مخلوقات کو فائدہ اور سکون ہو۔

...

احسان کا ایک احسن نمونہ

ایک دن انس امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر تھے، کہ اسی اثناء میں امام کی ایک کنیز داخل ہوئی اور پھولوں کی ڈالی آپ کی خدمت میں پیش کی۔ امام پھولوں کی ڈالی وصول کرکے مسکرائے اور فرمایا: "تم آزد ہو"۔

اَنَس نے عرض کیا: "اے فرزند رسول خدا! اس کنیز نے آپ کو محض پھولوں کی ایک ڈالی کا تحفہ دیا اور آپ نے اس کو آزاد کر دیا!"۔

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: خدائے متعال کا ارشاد ہے: "وَإِذَا حُيِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَا؛ اور جب تمہیں سلام کیا جائے (اور ایک احسان کے ساتھ تم پر لطف کیا جائے) تو تم اس سے بہتر سلام کرو (اور بہتر احسان سے اس کا جواب دو)"۔ یہ کنیز مجھ پر احسان کرنا چاہتی تھی اور میں نے بھی اس پر احسان کیا اور بہترین احسان یہ تھا کہ میں اسے آزاد کر دیتا۔ (11)

بقول سعدی شیرازی؛

به روزگار سلامت شکستگان دریاب

که خیر خاطر مسکین بلا بگرداند

چو سائل از تو به زاری طلب کند چیزی

بده وگر نه ستمگر به زور بستاند

ترجمہ:

سلامتی کے دنوں میں ٹوٹے ہؤوں کی مدد کو جاؤ

کیونکہ مسکین پر احسان، بلاؤں کو ٹال دیتا ہے

جب سائل منت و زاری کرکے تم سے کچھ مانگتا ہے کوئی چیز

دے دو اسے ورنہ تو ظالم اسے جبر کے ساتھ چھین لے گا۔

*****

دسواں چراغ

امام محمد باقر (علیہ السلام) نے فرمایا:

"إنَّ اللّه َ تعالى أشَدُّ فَرَحا بتوبةِ عبدِهِ مِن رجُلٍ أضَلَّ راحِلَتَهُ وَزَادَهُ في ليلةٍ ظَلْماءَ فوجَدَها، فاللّهُ أشَدُّ فَرَحا بتَوبَةِ عبدِهِ مِن ذلكَ الرّجُلِ براحِلَتِهِ حِينَ وجَدَها؛

یقینا اللہ اپنے بندے کے توبہ کرنے سے زیادہ خوش ہوتا ہے اس بندے کی نسبت سے جو اپنا اونٹ اور ساز سازوسامان اندھیری رات میں کھو جائے اور پھر اسے تلاش کر لے، تو اللہ اس اپنے بندے کی توبہ سے اس بندے سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جب وہ اپنا اونٹ اور ساز و سامان پا لیتا ہے"۔ (12)

*****

ماہ مبارک رمضان کے دسویں روز کی دعا

بسم الله الرحمن الرحیم

"اللّٰهُمَّ اجْعَلْنِى فِيهِ مِنَ الْمُتَوَكِّلِينَ عَلَيْكَ، وَاجْعَلْنِى فِيهِ مِنَ الْفائِزِينَ لَدَيْكَ، وَاجْعَلْنِى فِيهِ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ إِلَيْكَ، بِإِحْسانِكَ يَا غايَةَ الطَّالِبِينَ؛

اے معبود! مجھے اس مہینے میں اپنے آپ پر توکل کرنے والوں اور اپنی درگاہ کے مقربین میں سے قرار دیا، تیرے احسان کے صدقے اے تلاش کرنے والوں کا مقصد"

*****


1۔ سورہ بقره، آیت 195۔

2۔ سورہ القصص، آیت 77۔

3۔ سورہ نحل، آیت 90۔

4۔ سورہ آل عمران، آیت 148۔

5۔ سورہ زمر، آیت 10۔

6۔ سورہ عنکبوت، آیت 69۔

7۔ سورہ نساء، آیت 86۔

8۔ سورہ بقرہ، آیت 264۔

9۔ تميمى آمدى، غرر الحکم، باب صدقہ، حدیث 2241۔

10۔ آمدی، وہی ماخذ، بابِ حسن۔

11۔ ابن شہرآشوب مازندرانی، مناقب آل ابی طالب علیہم السلام، بیروت، ج4، ص18۔

12۔  علامہ کلینی، الکافی، ج8، ص235۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترتیب و ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110