اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر سید ابرائیم رئیسی نے تہران کے دورے پر آئے عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فائق زیدان نے ایران و عراق کے مذکورہ دونوں شہید کمانڈروں کے قتل کے معاملے کی پیروی میں اپنے ملک کی کوششوں اور اقدامات سے صدر رئیسی کو آگاہ کیا۔
صدر ایران نے اس معاملے میں انصاف کے قیام اور اسکی سرعت عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی نتیجے کے حصول تک پیروی سے یہ واضح ہو جائے گا کہ تہران و بغداد ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کے قائل نہیں ہیں جو خود کو ہر قسم کے عہد و پیمان سے ماورا سمجھتے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں منجملہ انرجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور طے شدہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242