اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

9 مئی 2023

2:23:23 PM
1364128

پاراچنار حملہ: کھلی دہشت گردی اور علم دشمنوں کی کارستانی: مولانا وسیم رضا کشمیر

موصوف نے اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے ہنگامی بنیادوں ہر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں 7 اساتذہ کی شہادت کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے اسے دہشتگردی اور سفاکیت کی بدترین مثال قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے مسلمانوں اور اقلیتی فرقوں کی نسل کشی یا ظلم کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جو وہاں کے حکمرانوں اور امن کے اداروں کی ناکامی کی روشن مثال ہے۔

جاری ایک بیان میں ایران میں مقیم کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر اور جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم مولانا وسیم رضا نے کہا کہ معلم انبیاء کے مانند قوم اور ملت کو علم کے نور سے روشنی فراہم کرتے ہیں اور شفاف معاشرے کی تشکیل میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں جبکہ علم کا نور پھیلانے والوں کو نشانہ بنانا دہشتگروں اور پاراچنار جیسے واقعات کے ماسٹر مائنڈز کی بزدلی اور علم دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔

موصوف نے اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے ہنگامی بنیادوں ہر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مولانا نے متاثرہ کنبوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242