-
رہبرِ شہید کے جنازے میں آنے والے مہمانوں کے لیے تہران کی 1700 مساجد تیار، 5 لاکھ 30 ہزار افراد کے قیام کا انتظام
تہران کے مرکز برائے امورِ مساجد کے مطابق رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین اور مہمانوں کی میزبانی کے لیے تہران شہر کی 1700 جبکہ صوبہ تہران کے دیگر اضلاع کی 800 مساجد کو منظم کیا گیا ہے، جہاں مجموعی طور پر لاکھوں افراد کے قیام اور ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
-
ورلڈ کپ 2026؛
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ چیمپئن کا ایک چوتھائی انعام حاصل کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے فیفا سے ورلڈ کپ چیمپئن کے ایک چوتھائی انعام کی رقم وصول کی۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت؛
ایک کتاب کا خلاصہ؛ ایران پر جارحیت کے ٹرمپی فیصلے کے پس پردہ عوامل - 1
کتاب "نظام کی تبدیلی" اس بات پر سے پردہ اٹھاتی ہے کہ ٹرمپ جنگ میں کیسے داخل ہؤا اور آشکار کرتی ہے کہ کس طرح اندرونِ حکومت مذاکرات، صدر کی جِبِلّتیں، اس کے اندرونی حلقے کے اختلافات اور وائٹ ہاؤس پر اس کے انتظام کے طریقے کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ کتاب گمنام رہنے کی کی شرط بات چیت کرنے کے لئے تیار ہونے والے افراد کے وسیع سطح پر مکالموں کو اندرونی مباحثوں اور حساس امور کی تشریح کے لئے، بروئے کار لاتی ہے۔
-
مراکش کی فتح کا جشن، نیدرلینڈز میں فلسطین آزاد کے نعرے گونج اٹھے
فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش کی کامیابی کے بعد نیدرلینڈز کے مختلف شہروں میں جشن منانے والے شائقین نے "فلسطین آزاد" کے نعرے لگائے اور مراکش کے قومی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔
-
جنسی استحصال کیس میں ٹرمپ کیخلاف 50 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا فیصلہ برقرار
امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی استحصال کے کیس میں سابق خاتون صحافی کے حق میں 50 لاکھ ڈالرز کے ہرجانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
-
ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئیل بارو کے درمیان منگل کی شب ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،
-
امریکی وفد سے آئندہ دنوں کوئی مذاکرات طے نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
-
آبنائے ہرمز کے لیے نئے انتظامی نظام کی ضرورت ہے:ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اس لیے اس اہم آبی گزرگاہ کے لیے ایک نئے انتظامی نظام کی ضرورت ہے جو علاقائی حقائق اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو۔
-
خان یونس میں فلسطینی بچے کی شہادت پر حماس کی شدید مذمت، عالمی خاموشی کو شرمناک قرار
تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور عرب ممالک کی خاموشی کو "شرمناک" قرار دیا ہے۔
-
ایرانی قوم کی استقامت نے ملک کو عالمِ اسلام میں عزت بخشی:ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ثابت قدمی، مسلح افواج کی قربانیوں اور عوام کے بھرپور تعاون نے ایران کو عالمِ اسلام اور دنیا کے آزادی پسندوں کے درمیان عزت و وقار عطا کیا ہے۔
-
بھارت میں محرم جلوس کے دوران رام لیلا گراؤنڈ میں فاقہ شکنی پر تنازع، انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے صورتحال قابو میں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ایک گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران اس وقت مختصر کشیدگی پیدا ہوگئی جب جلوس میں شریک کچھ افراد نے فاقہ شکنی کے وقت رام لیلا گراؤنڈ میں رک کر روزہ افطار کرنے کی تیاری کی، جس پر رام لیلا کمیٹی کے عہدیداروں اور بعض مقامی افراد نے اعتراض کیا۔
-
اہلسنت عالم دین سید سلمان حسینی ندویؒ کی رحلت پر نمائندۂ ولی فقیہ ہندوستان کا تعزیتی پیغام
ہندوستان میں نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے ممتاز عالمِ دین، مفسرِ قرآن اور مفکرِ اسلام مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی علمی و فکری نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ، متعلقین اور شاگردوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔