اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبہ تہران کے مرکز برائے امورِ مساجد کے سماجی و ثقافتی امور کے معاون حجت الاسلام حمید رضا دانائی نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ میں آنے والے مہمانوں کی خدمت کی ذمہ داری کا ایک حصہ صوبہ تہران کی مساجد کو سونپا گیا ہے، جس کے تحت تمام ایسی مساجد جن کے پاس مناسب گنجائش اور سہولیات موجود ہیں، اپنے ائمہ جماعت کی نگرانی میں زائرین اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمانوں کی میزبانی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تہران شہر میں مجموعی طور پر 1800 مساجد موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 1700 مساجد، 8 لاکھ 46 ہزار مربع میٹر رقبے پر، زائرین اور رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے استقبال اور قیام کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ ان مساجد میں مجموعی طور پر تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار افراد کے قیام کی گنجائش موجود ہے۔
حمید رضا دانائی نے مزید کہا کہ تشییع جنازہ کے راستے پر واقع 61 مساجد کو "موکب محور" مساجد کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے، جہاں شرکاء کو کھانے پینے، طبی امداد، علاج معالجہ اور بچوں و بزرگوں کی نگہداشت سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ بے نظمی سے بچنے کے لیے مساجد میں قیام صرف صوبہ تہران کے مرکز برائے امورِ مساجد کی اجازت سے ہی ممکن ہوگا۔
تتر:
تشییع جنازہ کے راستے میں واقع 61 مساجد کو موکب کی حیثیت دی گئی ہے، جہاں خوراک، طبی امداد، علاج اور بچوں و بزرگوں کی دیکھ بھال سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ