اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں سے خائف اور پریشان ہیں۔
جنرل موسوی نے کہا کہ بحری مشقوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ امن و سلامتی کے خواہاں ممالک خطے کے امن اور سلامتی کے لئے سنجیدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ممالک کو مشترکہ بحری مشقوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔
/129
24 دسمبر 2019 - 08:26
News ID: 996096

میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہےکہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ممالک کو مشترکہ بحری مشقوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔