اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے تحریک حماس کے بانی رکن خبری الآغا کے بیٹے ابوعبیدہ الآغا کو گرفتار کر کے ذہبان جیل میں ڈال دیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق الآغا سعودی عرب میں تحریک حماس کے رہنما ہیں جن کے پاس سعودی شہریت ہے اور انھیں جیل میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ الزیتون تحقیقاتی مرکز کے سربراہ محسن صالح نے بھی کہا ہے کہ الآغا گذشتہ ایک برس سے سعودی جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا ساٹھ فلسطینی قیدی بلاچارج شیٹ کے جیل میں ہیں۔ تحریک حماس نے گذشتہ ہفتے تحریک حماس کے سینئر رکن محمد الخضری کی گرفتاری کے سلسلے میں ایک بیان جاری کر کے ان کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ محمد الخضری کئی مہینوں سے سعودی جیل میں ہیں۔
/129
18 ستمبر 2019 - 05:21
News ID: 976436
فلسطینی ذرائع نے سعودی عرب میں تحریک حماس کے دوسرے اہم رہنما کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔