12 اگست 2019 - 16:09
ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169