اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکا نے برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دئے جانے کے واقعے سے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کے لئے استفادہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے بارہا طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں لیکن ان میں سے کسی کو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔
امریکا نے روس کے خلاف پہلے مرحلے کی پابندی اگست دوہزار اٹھارہ میں کیمیائی اور حیاتیاتی اسلحوں کی نابودی کے انیس سو اکیانوے کے کنونشن کے بہانے عائد کی تھی۔
جبکہ روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال اوراس کی بیٹی کو مارچ دوہزار اٹھارہ میں برطانیہ کے شہر سالزبری میں زہر دے دیا گیا تھا۔
برطانیہ نے اس واقعے کا ذمہ دار روس کو قراردیا تھا لیکن روس نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔
/129
4 اگست 2019 - 04:55
News ID: 966686
روس نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوسرے پیکج کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ امریکا ماسکو کو اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کے مجبور نہیں کرسکا ہے۔