3 اگست 2019 - 04:26
ظریف کا امریکہ سے خود کو خطرہ سمجھنے پر شکریہ

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ میں امریکیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے عزائم کی تکمیل میں خطرہ سمجھتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے "پوری دنیا میں بحثیت ایرانی ترجمان" کے ان کیخلاف پابندیاں لگائی ہیں؛ کیا حقیقت اتنی تکلیف دہ ہے؟

 ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں، ان پر اور ان کے گھر والوں پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گی کیونکہ ان کے ملک کے باہر کوئی جائیداد یا مفادات نہیں ہیں۔

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو مجھے اپنی منصوبہ بندیوں کیلاف بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔




/129