21 جون 2019 - 14:23
ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اصفہان میں اپنی ملاقات میں اہم دوطرفہ اور علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیرخارجہ چاؤش اوغلو نے اصفہان میں اپنے مذاکرات کا پہلا دور بندکمرے میں انجام دیا۔
ترک وزیرخارجہ اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کے لئے جمعرات کی شام اصفہان پہنچے تھے۔ گذشتہ برس ایران اورترکی کے سیاسی اقتصادی اور تجارتی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں غیر معمولی استحکام آیا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور ترکی کے تعلقات بہت سے میدانوں میں یا تو پروان چڑھ چکے ہیں کا پروان چڑھ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169