20 جون 2019 - 14:13
امریکہ نے ایران کے ذریعے اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنی فضائی حدود میں امریکی جاسوسی ڈرون مار گرایا جس کی امریکا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں مار گرایا گیا ۔
پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔

امریکی حکام نے بھی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے امریکی فوجی ڈرون گرایا گیا ہے۔ جبکہ فاکس نیوز نے ایک امریکی عہدہ دار کے ٹویٹ کو نقل کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکی ڈرون MQ-4C آج صبح اس وقت ایرانی میزائل کے حملہ کا نشانہ بنا جب وہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو چکا تھا۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲