7 مئی 2019 - 20:13
آسٹریلیا کے وزیراعظم پرخاتون کا انڈے سے حملہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر ایک خاتون نے انڈے سے حملہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر ایک خاتون نے انڈے سے حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ایلبری میں کنٹری ویمن ایسوسی ایشن گروپ سے بات چیت کررہے تھے کہ ایک خاتون نے پیچھے سے آکر ان کے سر پر انڈا دے مارا۔ واقعے کی ویڈیو میں خاتون کی جانب سے مارے گئے انڈے کو اسکاٹ موریسن کے سر سے بنا ٹوٹے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ خاتون پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئیں۔ خاتون کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اس دوران ایک 70سالہ خاتون بھی گرگئی تھیں لیکن انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

.......

/169