اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی وزير خارجہ نے ترک صدر اردوغان اور ترک وزير خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت کی۔
.......
/169