اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکمراں محمد بن سلمان عرب لیگ اور یورپی یونین کی پہلی مشترکہ سمٹ میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے۔ شرم الشیخ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں عرب اور یورپی ممالک کے پچاس سربراہان شرکت کریں گے، جس کےدوران اسٹرٹیجک تعاون اور انسداد دہشت گردی سمیت غیرقانونی مہاجرین کی روک تھام پر بحث کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169